تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب میں ملازمتیں، بڑی خبر آگئی

ریاض : سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ اسپیشلسٹ پیشوں اور شعبوں میں 45 ہزار سے زیادہ اسامیاں سعودیوں کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

سعودی ذرائع  ابلاغ کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود دانتوں کے ڈاکٹر، فارماسسٹ، انجینیئر، اکاؤنٹنٹ اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے پیشے سعودیوں کے لیے مختص کررہی ہے، مینٹیننس اور آپریشنل سیکٹر کے پیشے بھی سعودیوں کے لیے مختص کیے جارہے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ان شعبوں میں ایک لاکھ 24 ہزار اسامیوں پر سعودیوں کا تقرر 2022 تک کردیا جائے گا۔ ان میں سے 60 فیصد اسامیاں ایسی ہیں جن پر سعودیوں کا تقرر ہوا ہے۔

یاد رہے کہ وزارت افرادی قوت نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس نے نجی اداروں کے ساتھ مذکورہ شعبوں کی سعودائزیشن کے حوالے سے جو معاہدے کیے تھے ان میں سے 86 فیصد پر عمل درآمد کرلیا گیا۔

وزارت نے بتایا ہے کہ 2021 تک تین لاکھ 60 ہزار اسامیوں پر سعودی شہریوں کے تقرر کا پروگرام ہے۔ آخری مرحلے میں جو 2022میں مکمل ہوگا، ایک لاکھ 24 ہزار اسپیشلسٹ پیشوں اور شعبوں کی اسامیوں پر سعودی شہری تعینات ہوجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -