تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

برطانوی پارلیمنٹ کا مقتول رکن جو کوکس کو خراج عقیدت

لندن: برطانوی پارلیمنٹ نے اپنی رکن جو کوکس کو خراج عقیدت پیش کیا، ارکان اپنے لباس پر سفید گلاب لگا کر ایوان میں داخل ہوئے اور جوکوکس کے لیے تعزیتی کلمات ادا کیے۔

jo3

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی اپنے لباس پر سفید گلاب لگائے اور جوکوکس کی یاد میں گلدستہ رکھا اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

jo4

ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھاکہ پورا ملک جوکوکس کے اس بہیمانہ قتل پر اب تک سکتے کے عالم میں ہے، جوکس کی ملک اور ایوان کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں، وہ ایک بہترین اور خوش اخلاق ساتھی تھیں، وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

jo5

 برطانوی میڈیا کے مطابق ارکان نے جو کوکس کی خالی نشست پر بھی سرخ اور سفید گلاب رکھے اور تعزیتی کلمات پیش کیے۔

J-new

 بعدازاں ارکان پارلیمنٹ نے چرچ میں تعزیتی تقریب بھی منعقد کی اور جوکوکس کی خدمات کو سراہنے کے لیے کلمات ادا کیے۔

مزید پڑھیں: مقتول رکن پارلیمنٹ کے سوگ میں سرکاری عمارتوں پرپرچم سرنگوں

قبل ازیں ایوان نے مقتول رکن پارلیمنٹ کے سوگ میں سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رکھا اور ان کی یاد میں مختلف مقامات پر لوگوں نے پھول رکھے۔

یہ بھی پڑھیں:نامعلوم شخص کی فائرنگ، برطانوی خاتون رکن پارلیمنٹ ہلاک

یاد رہے 16 جون کو لندن کے علاقے برسٹل میں ایک 52سالہ شخص نے برطانوی خاتون رکن پارلیمنٹ جوکوکس پر فائرنگ کی تھی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا  تھا۔ بعدازاں اسپتال میں دوران علاج جو کوکس چل بسی تھیں۔

Comments

- Advertisement -