لندن: برطانیہ سے تعلق رکھنے والی معروف ٹینس کھلاڑی جوڈی بیریج کو 16 ماہ بعد واپسی پر ڈبلیو ٹی اے ٹور کے سنگلز مقابلے میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔
رپورٹس کے مطابق ٹینس کھلاڑی جوڈی بیریج جو کہ عالمی درجہ بندی میں 474 ویں نمبر پر ہیں، چنئی اوپن کے پہلے راؤنڈ میں بھارتی کھلاڑی ویشناوی اڈکر کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے ریلیز ہوگئی تھیں۔
معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب میچ کے بعد ٹینس کھلاڑی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موصول ہونے والے پیغامات کی ویڈیو شیئر کی، جن میں توہین آمیز زبان اور قتل کی دھمکیاں موجود تھیں۔
انہوں نے میچ میں شکست پر قتل کی دھمکیاں موصول ہونے پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس ٹور سے واپسی پر میرا خوب استقبال ہوا اور مجھے یاد آ گیا کہ میں نے ٹینس سے دوری کیوں اختیار کی تھی۔
ٹینس اسٹار ارینا سبالینکا نے ماڈل کا روپ دھار لیا، تصاویر وائرل
جرمنی کی ٹینس کی کھلاڑی ایوا لائس نے جوڈی بیریج کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے کو انسٹاگرام پر ٹیگ کرتے ہوئے ایک اہم سوال اٹھایا ہے کہ کھلاڑیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر بدسلوکی روکنے کے لیے آخر کب اقدامات کیے جائیں گے؟


