تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کامیابی کی خوشی میں جوبائیڈن اہلیہ اور بہن کا فرق بھول گئے

واشنگٹن : سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن جلسے کے دوران اپنی بہن اور اہلیہ کا تعارف کراتے ہوئے غلطی کر بیٹھے اور اہلیہ کو بہن کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں ان دنوں صدارتی انتخابات کا میدان سج رہا ہے جس کےلیے ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے اور امیدوار شہر شہر جاکر جلسے کررہے ہیں۔

ڈیموکریٹ کی جانب سے ممکنہ صدارتی امیدوار سابق نائب صدر جوبائیڈن بھی جلسوں اور مباحثوں میں مصروف ہیں اور ڈیموکریٹس کی جانب سے ان کا پلڑا بھی کافی بھاری ہے لیکن گزشتہ روز سپر ٹیوز ڈے کی تقریر کے دوران جوبائیڈن کی غلطی سوشل میڈیا پر اس وقت مذاق بن گئے جب انہوں نے بیوی کا تعارف بہن اور بہن کا تعارف بطور اہلیہ کروایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ یہ اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامتے ہوئے مجمع سے مخاطب ہو کر کہہ رہے ہیں کہ ‘یہ میری چھوٹی بہن ویلری ہیں” جبکہ ان کی اہلیہ نہیں نہیں کہتی رہیں’۔


جوبائیڈن اپنی بہن کی جانب مڑے اور ان کا ہاتھ تھام کر تعارف کرانے لگے تو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور فوراً کہا کہ دونوں خواتین نے اپنی جگہیں تبدیل کرلیں اس لیے مجھے مغالطہ ہوگیا۔

اس کے بعد سابق نائب صدر جو بائیڈن نے اپنی غلطی کو درست کرتے ہوئے دوبارہ تعارف کرایا کہ ‘یہ میری اہلیہ ہیں اور یہ ہیں میری بہن ہیں’۔

تاہم اس دوران جلسہ گاہ قہقہوں سے گونج اُٹھا اور شرکاء ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہوگئے۔

خیال رہے کہ نیویارک کے میئر اور امریکی ارب پتی مائیکل بلومبرگ بھی جوبائیڈن کے حق میں دستبردار ہوچکے ہیں، امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ صدارتی نامزدگی کیلئے بلوم برگ کی حمایت اورمالی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -