تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکا روس کشیدگی عروج پر، جوبائیڈن نے پیوٹن کو قاتل قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عنقریب قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو  دیتے ہوئے صدر نے صحافی کے سوال پر روسی صدر کو امریکا میں ہونے والے حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے قاتل قرار دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پیوٹن کو بہت اچھے سے جانتا ہوں، انہیں مداخلت کی قیمت ادا کرنا ہوگی، میری نظر میں وہ امریکی شہریوں کے قتل کے ذمہ دارے ہیں‘۔

جوبائیڈن نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ دیکھیں گے کہ ولادی میر پیوٹن کو عنقریب اپنے جرم کی قیمت چکانا ہوگی‘۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غیرملکی سربراہان سے مجھے نمٹنے کا طریقہ اچھے سے آتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیپٹل ہل حملہ کیس، سابق فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، امریکی میڈیا کا دعویٰ

قبل ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے 15 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی گئی جسے انٹیلی جنس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں مرتب کیا گیا ہے۔

منگل کے روز جاری ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کے اتحادی اور روس سے تعلق رکھنے والی شخصیت نے جوبائیڈن پر الزامات لگائے تاکہ امریکا کے حالات کو خراب کیا جاسکے، ان الزامات کے نتیجے میں کیپٹل ہل جیسا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیپٹل ہل حملہ، ایف بی آئی نے بم نصب کرنے والے شخص کی ویڈیو جاری کردی

حیران کن طور پر اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے انتخابات میں ووٹ لینے کے لیے مختلف حربے آزمائے، انہوں نے ایران سے بھی حمایت مانگی جس پر ایرانی حکام نے ’خفیہ مہم‘ چلائی۔

Comments

- Advertisement -