تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جوبائیڈن نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کو انا پرست کہہ دیا

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے کانگریس پر حملے کا ایک سال مکمل ہونے پر سابق صدر ٹرمپ کو انا پرست قرار دے دیا۔

امریکی دارالحکومت واشنگتن ڈی سی میں واقع امریکی پارلیمان کی عمارت پر ٹرمپ کے حامیوں نے گزشتہ برس حملہ کرکے کئی لوگوں کو زخمی اور ہلاک کردیا تھا۔

ٹرمپ حامیوں نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا نعرہ لگاکر کانگریس کی عمارت پر حملہ کیا تھا، جسے آج ایک سال مکمل ہوچکا ہے۔

کانگریس کی عمارت پر ایک سال مکمل ہونے پر صدر جو بائیڈن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال پرتشدد واقعات میں ٹرمپ حامیوں نے پانچ شہریوں کو ہلاک کیا۔

امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا کہ ٹرمپ نے 2020 الیکشن پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا کیوں کہ ٹرمپ کےلیے ان کی انا بہت اہمیت کی حامل ہیں لیکن ہمارے لیے آئین اور جمہوریت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کےلیے ہار تسلیم کرنا بہت مشکل تھا۔

Comments

- Advertisement -