تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

خطاب کے دوران جوبائیڈن کی زبان ایک بار پھر پھسل گئی

واشنگٹن: خطاب کے دوران امریکا کے صدر جوبائیڈن کی زبان ایک پھر بار پھسل گئی۔

پہلے اسٹیٹ آف یونین خطاب کے دوران جو بائیڈن کی زبان پھسلی تھی۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران یوکرین پر روسی جارحیت کے خلاف زور دیتے ہوئے ”یوکرینی“ کی بجائے ”ایرانی“ عوام کہہ دیا تھا۔

اس مرتبہ بھی پریس کانفرس کے دوران اس وقت قہقہے بلند ہوئے۔ جوبائیڈن صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس انہوں نے نائب صدر کملا ہیرس کے شوہر کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بارے میں بات کی۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ”خاتون اول“ کملا ہیرس کے شوہر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اس پر وہاں موجود تمام صحافی ہنس پڑے۔ تاہم اصلاح کی کوشش کے دوران جوبائیڈن کی زبان پھر پھسلی اور انہوں نے کملا ہیرس کو ”خاتون ثانی“ کہہ دیا۔

اس سے قبل بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی زبان سے ادا ہونے والے الفاظ سوشل میڈیا پر مذاق بن کر رہ گئے تھے۔

نریندر مودی برہما کماری تنظیم کے زیرِ اہتمام پروگرام ”آزادی کے امرت مہوتسو گولڈن انڈیا“ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے حکومت کی ”بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ“ مہم کا تذکرہ کیا تو اس دوران ان کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کے بجائے ”بیٹی پٹاؤ“ کہہ ڈالا۔

https://youtu.be/xZaGSrjKKbI

Comments

- Advertisement -