تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

کشمیر اور بھارتی اقلیتوں پر مظالم، ٹرمپ کے مخالف امیدوار نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں‌ لے لیا

واشنگٹن: امریکا کے سابق نائب صدر اور ڈیموکریٹ کے نامزد کردہ اگلے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’نئی دہلی حکومت کشمیروں کو بنیادی حقوق فراہم کرے اور اس حوالے سے ضروری اقدامات کرے‘۔

جوبائیڈن نے بھارت میں منظور کیے جانے والے متنازع شہریت ایکٹ پر مایوسی کا اظہار بھی کیا اورکہا کہ ’بھارتی شہریوں کے پرامن احتجاج کو روکنا، انٹرنیٹ کی بندش کمزور جمہوریت کی عکاسی ہے‘۔

امریکا کے سابق نائب صدر کے کشمیریوں اور بھارت کے مظلوم اقلیتی شہریوں کےحق میں دیے جانے والے بیان پر واشنگٹن میں بھارتی لابیزمیں ہلچل مچی اور بھارتی پالیسی سازوں نے جوبائیڈن کی ٹیم سے رابطہ کر کے بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جوبائیڈن کے بیان کو خوش آئند قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر دنیا اب پاکستان کے مؤقف کی تائیدکررہی ہے، جوبائیڈن نےآج کشمیریوں کےحقوق  کیلئے آواز بلند کی، پاکستان دنیاکے سامنے اپنا مؤقف پیش کرتا آیا۔

وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کا کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

 

 

 

Comments

- Advertisement -