تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

امریکی صدر سائیکل چلاتے ہوئے گر پڑے، ویڈیو وائرل

واشنگٹن: امریکا کے  صدر جوبائیڈن کو ایڈونچر کرنا مہنگا پڑگیا۔ سائیکلنگ کرتے ہوئے سڑک پر گر پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

جوبائیڈن امریکی ریاست ڈیلاویئر میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ سائیکلنگ کر رہے تھے۔ استقبال کے لیے جمع شہریوں کے قریب جیسے ہی رکے اور پیڈل میں پاؤں الجھا سے گر گئے۔ خوش قسمتی سے انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔

صدر جوبائیڈن سے متعلق ایسی خبر کوئی نئی بات نہیں۔ امریکی صدر کی دکھائی نہ دینے والے شخص سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

اس سے قبل پہلے اسٹیٹ آف یونین خطاب کے دوران جو بائیڈن کی زبان پھسل گئی تھی۔ خطاب کے دوران انہوں نے یوکرین پر روسی جارحیت کے خلاف زور دیتے ہوئے ”یوکرینی“ کی بجائے ”ایرانی“ عوام کہہ دیا تھا۔

جوبائیڈن نے کہا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یرکرین کے دارالحکومت کیف کو ٹینکوں سے گھیر سکتے ہیں لیکن وہ کبھی بھی ”ایرانی“ عوام کے دلوں اور روحوں کو نہیں جیت سکتے۔

Comments

- Advertisement -