تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

پاکستانی نژاد ماہر قانون امریکا میں وفاقی جج نامزد

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ میں پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کو بڑے بڑے عہدے ملنے لگے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منجھے ہوئے قانونی ماہر پاکستانی نژاد زاہد قریشی کو امریکی صدر بڑے اعزاز سے نواز دیا، صدر بائیڈن نے زاہد قریشی کو وفاقی جج کے عہدے پر نامزد کردیا۔

پاکستانی نژاد جج کو امریکی ریاست نیوجرسی کےلیے فیڈرل جج نامزد کیا گیا ہے، زاہد قریشی امریکا میں مقیم قانون اور انصاف کے شعبوں سے منسلک ان دس امریکی ماہرین قانون میں شامل ہیں جنہیں صدر بائیڈن نے امریکا کے وفاقی نظام انصاف میں بطور جج نامزد کیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ اعلامیے میں زاہد قریشی کی بطور وفاقی جج نامزدگی کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ زاہد قریشی ماہرین قانون میں موجود بہترین ذہن ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی نژاد جج 2019 میں نیوجرسی ڈسٹرکٹ کےلیے مجسٹریٹ جج ہیں، زاہد قریشی 2008 سے 2013 تک بطور اسسٹنٹ امریکی اٹارنی بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -