تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جوبائیڈن کے پالتو کتے نے پریشان کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کے پالتو کتے ‘میجر’ کو تربیت کے لیے اسکول بھیج دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کو کاٹنے پر ‘میجر’ اسکول منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے وائٹ ہاؤس میں رہنے کی تربیت دی جائے گی اور کتے کے رویے میں بدلاؤ لایا جائے گا۔

امریکی خاتون اول جِل بائیڈن کی ترجمان میشل لا روسا نے بتایا کہ کتے کو وائٹ ہاؤس میں رہنے کی اضافی تربیت دی جائے گی اور اسے طور طریقے سکھائے جائیں گے، یہی وجہ ہے کہ میجر کو اب وائٹ ہاؤس چھوڑنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کتے کی تربیت واشنگٹن میں ہی ہوگی، ممکنہ طور پر یہ سلسلہ ایک ہفتے جاری رہے گا۔ خیال رہے یہ جرمن شیفرڈ کتا وائٹ ہاؤس میں منتقل ہونے کے بعد خود کو وہاں کے ماحول میں ڈھال نہیں پایا۔ رواں سال مارچ میں ایک شخص کو کاٹنے پر کتے کو جوبائیڈن ہاؤس بھی بھیج دیا گیا تھا۔

کتے کو اس سے قبل بھی ٹریننگ دی جاچکی ہے لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔

خیال رہے کہ ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ ‘میجر’ کو وائٹ ہاؤس کے پرہجوم ماحول میں ضرورت سے زیادہ حفاظت میں رکھا جاتا ہے۔

میجر کی تربیت کے دوران اس کا ساتھی کتا چیمپ وائٹ ہاؤس ہی میں رہے گا۔

Comments

- Advertisement -