اسرائیلی بچوں کے قتل سے متعلق صدر جوبائیڈن کابیان جھوٹا نکلا۔ وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کا بیان واپس لے لیا۔
امریکا فلسطینیوں کے قتل عام کا حامی ہے اور نہتے فلسطینوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھرپور حمایت کا پیغام لے کر اسرائیل پہنچے اور وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل کے دفاع میں امریکا ہمیشہ ساتھ کھڑا رہےگا۔
امریکی وزیرخارجہ نے تصدیق کی کہ حماس کے حملوں میں پچیس امریکی ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیل سے ہمدری کیلئے اوفاکیم آنے والے برطانوی وزیرِخارجہ سائرن بجتے ہی بھاگ نکلے۔ جیمز کلیورلی اور اسرائیلی ہم منصب نے دوڑ کر عمارت میں پناہ لی۔
ادھر وائٹ ہاوس نے اسرائیلی بچوں کے قتل سے متعلق اپنے صدر کا بیان واپس لے لیا۔ واشنگٹن میں یہودی رہنماؤں سے خطاب میں جوبائیڈن نےکہا تھا انہوں نے حماس کے ہاتھوں ہلاک بچوں کی تصویریں دیکھی ہیں۔