انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے آل راؤنڈر معین علی سے متعلق بیان پر ان سے معذرت کر لی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر معین علی نے سیریز میں وقفہ لیتے ہوئے وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا اور وہ 10 دن کے وقفے سے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
معین علی کے اس فیصلے کو جو روٹ نے ناپسند کیا اور میچ کے بعد کہا کہ معین علی کہ مرضی ہے کہ انہوں نے واپس جانے کا فیصلہ کیا، ظاہر ہے یہ ان کے لیے مشکل دورہ ہے کھلاڑی کو اختیار ہے کہ بایو سکیور ببل سے باہر جا سکتے ہیں۔
How good was this ball from Moeen Ali to dismiss @imVkohli ?
This test in particular has highlighted the huge impact that spin can have on the game!
Have @englandcricket spinners simply been out bowled by @BCCI or has the toss been the deciding factor in this test? #INDvsENG pic.twitter.com/2nZVuyQHcv
— Complete Cricket (@CompleteCricket) February 15, 2021
کرکٹ ویب سائٹ نے بتایا کہ جو روٹ کو احساس ہوا کہ انہوں نے غلط انداز میں اس بات کو بیان کیا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، احساس ہونے پر ٹیم ہوٹل میں جوروٹ نے معین علی سے نہ صرف بیان پر معافی مانگی بلکہ انہیں سمجھایا کہ وہ دراصل کہنا کیا چاہتے تھے۔
معین علی ٹیم منجمنٹ کو اپنی دستیابی کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کر چکے تھے ان سمیت دیگر کئی کھلاڑی ہیں جنہوں نے دورہ سری لنکا کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی اور پھر دورہ بھارت میں ٹیم کو جوائن کیا۔