لندن : انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 4 ہزار رنز بنانے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بلے بازبن گئے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جوروٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچویں ون ڈے میچ میں تیزترین 4 ہزار رنز مکمل کرکےانگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے تسیرے بلے باز بننے کا ریکارڈ بنالیا۔
انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے 91 اننگز میں 10 سنچریوں اور 24 نصف سنچریوں کی مدد سے 4 ہزار رنز بنا کر گراہم کوچ سے یہ ریکارڈ چھین لیا۔
جوروٹ سے قبل بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے 93 ون ڈے میچز میں 4 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔
ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 4 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے اسٹاربلےباز ہاشم آملہ کے پاس ہے جنہوں نے 81 ون ڈے میچز میں یہ ریکارڈ بنایا جو اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویون رچرڈز کے پاس تھا۔
پانچواں ون ڈے: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو9 وکٹوں سےشکست دے دی
واضح رہے کہ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز4-0 سے اپنے نام کی تھی۔