بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

جو روٹ کے میکس ویل بننے کی کوشش پر شائقین نے مذاق اڑانا شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں جو روٹ کی خراب فارم جاری ہے، نیدر لینڈز کے خلاف مضحکہ خیز انداز میں آؤٹ ہونے پر شائقین نے انھیں مذاق کا نشانہ بنا ڈالا۔

ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش بیٹر جو روٹ نے 34 بالز پر 28 رنز اسکور کیے تھے اور وہ پچ پر سیٹ نظر آرہے تھے تاہم انھوں نے مضحکہ خیز انداز میں میکس ویل کی طرح ریورس اسکوپ کرنے کی کوشش کی اور گیند ٹانگوں کے بیچ سے ہوتی ہوئی وکٹوں کو جالگی۔

روٹ نے اس سے قبل اسی انداز میں ایک چوکا مارا تھا اور وہ دوبارہ ایسا کرنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے انداز نے شائقین کو ان کا مذاق اڑانے کا موقع فراہم کیا۔

https://twitter.com/Gurutweetz_/status/1722201843877752919?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1722201843877752919%7Ctwgr%5Eb7aaa3507d477cf9831289f726e347071b20f849%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.sportskeeda.com%2Fcricket%2Fnews-trying-maxwell-fans-react-joe-root-s-bizarre-dismissal-eng-vs-ned-2023-world-cup-match

انگلش بیٹر کے اس طرح آؤٹ ہونے پر کئی مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا، یہاں تک کہ کچھ نے تو کہا کہ وہ میکس ویل بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی جانے والی کچھ ٹوئٹس ملاحظہ کریں۔ ایک صارف نے لکھا کہ میں نے کرکٹ کھیلتے ہوئے بہت خراب شاٹس کھیلے ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ میں نے کبھی اتنا برا نہیں کھیلا جتنا آج جوئے روٹ نے بولڈ ہونے کے لیے کھیلا۔

ایک صارف نے ان کا مذاق ڑاتے ہوئے میکس ویل کی تاریخ ساز اننگز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو روٹ میکسویل بننے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ آؤٹ ہونے کے لیے جو روٹ کی ایک اچھی ایجاد تھی، ایک شخص نے انگلش بیٹر کے آؤٹ ہونے کو فلم ’لگان‘ میں آؤٹ ہونے والے کردار سے بھی تشبیح دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں