The news is by your side.

Advertisement

جوروٹ کی ڈبل سنچری نے امیتابھ کا منہ بند کرادیا

لندن: سابق انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹوف نے پانچ سال بعد بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کو پرانی ٹویٹ یاد دلادی۔

تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹوف نے 2016 میں ٹویٹ کیا تھا کہ کوہلی ایسے ہی کھیلتے رہے تو ایک دن جو روٹ جیسے ہوجائیں گے، اس وقت امیتابھ نے جوابی ٹویٹ میں کہا تھا کہ جو روٹ کون ہے؟

گزشتہ روز جو روٹ نے بھارت کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی تو فلنٹوف نے امیتابھ بچن کو یاد دلایا کہ جو روٹ کون ہے۔

دوسری جانب ٹویٹر پر شائقین فلنٹوف کے جواب سے خوب محظوظ ہورہے ہیں اور مختلف میمز بھی بنارہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’امیتابھ فلنٹوف کو ضرور جواب دیں گے مگر وہ ویرات کوہلی کی اچھی اننگز کا انتظار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چنئی میں ٹیسٹ میچ جاری ہے، انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں 578 رنز بنائے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم پر فالو آن کی تلوار لٹکنے لگی ہے، بھارت نے میچ کے تیسرے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے ہیں۔

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 11 رنز بنا کر بیس کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں