تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جوروٹ نے تمام کپتانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

جوروٹ نے انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

لیڈس ٹیسٹ میں بھارت کو 76 رنز اور اننگز کی شکست سے دوچار کرنے والی ٹیم کے کپتان جورٹ انگلینڈ کی ‏جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ فتوحات حاصل کرنے والے کپتان بن گئے ہیں۔

ان سے قبل مائیکل وان انگلینڈ کے کامیاب ترین کپتان تھے جنہوں نے 51 میچوں میں قیادت کرتے ہوئے 26 میں ‏کامیابی حاصل کی۔

جوروٹ نے 55 میچوں میں سے 27 کامیابیاں سمیٹ کر مائیکل وان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے کامیاب ‏انگلش کپتان ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

لیڈس ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے جوروٹ بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے ‏‏بلے باز بھی بنے۔

سابق پاکستانی کپتان جاوید میانداد نے بھارت کے خلاف 39 اننگز میں 2228 رنز بنا رکھے تھے اور سنگ میل کو ‏انگلش کپتان ‏نے سنچری بنا کر عبور کر لیا۔

روٹ نے بھارت کے خلاف41 اننگز میں 2230 رنز بنائے ہیں جس میں 7 سنچریاں شامل ہیں جب کہ میانداد کی ‏‏بھارت کے خلاف سنچریوں کی تعداد 5 ہے۔

ٹیسٹ میں ہندوستان کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے نام درج ‏‏ہے جو 2555 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

Comments

- Advertisement -