تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

جوفرا آرچر پر بائیو سیکیور پروٹوکول توڑنے پر جرمانہ عائد

مانچسٹر: انگلش کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر جوفرا آرچر پر بائیو سیکیور پروٹوکول توڑنے پر جرمانہ عائد کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر جوفرا آرچر پر جرمانہ عائد کردیا گیا، بورڈ کی جانب سے جرمانہ کی رقم کو پوشیدہ رکھا گیا ہے، آرچر بائیو سیکیور پروٹول توڑ کر اپنے گھر چلے گئے تھے۔

فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو بورڈ کی انضباطی سماعت میں جرمانہ اور وارننگ جاری کی گئی ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جوفرا آرچر پانچ دن کے لیے آئیسولیشن میں ہیں، اسکواڈ میں دوبارہ شامل ہونے سے قبل ان کا دو بار کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ای سی بی کے مطابق جوفرا آرچر دو بار منفی ٹیسٹ آنے کی صورت میں 21 جولائی سے اسکواڈ میں شامل ہوسکیں گے۔

مزید پڑھیں: فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر پروٹوکول توڑنے پر اسکواڈ سے باہر

واضح رہے کہ فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے بائیو سیکیور پروٹوکول توڑا تھا، وہ بنا اجازت اپنے گھر چلے گئے تھے، خلاف ورزی پر انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر کردیا گیا تھا۔

فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے پر افسوس ہے، آرچر نے دوبارہ ایسی غلطی نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے کرونا وائرس کے باعث 4 ماہ کے تعطل کے بعد ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں