اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی فلیٹ پچز پر طنز کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فلیٹ پچوں پر طنز کردیا۔

بھارت کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے کہا کہ آئی پی ایل میں پچیں زیادہ فلیت ہوتی ہیں اور باؤنڈریز چھوٹی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے بیٹنگ آسان ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں یہ نارمل کرکٹ ہے جہاں فاسٹ بولرز کو زیادہ مدد ملتی ہے اور بیٹرز کو زیادہ سنبھل کر کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ پڑھیں: ویبھو سوریاونشی بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے

واضح رہے کہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے بھارتی سورماؤں بدترین شکست کا مزہ چکھایا۔

گزشتہ روز نوٹنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم صرف 76 رنز پر ڈھیر ہوئی، یہ بھارت کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست تھی۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹ پر 201 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح میچ میں بھارت کو 125 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں