The news is by your side.

Advertisement

انگلش فاسٹ بولرجوفرا آرچرکا گمشدہ ورلڈ کپ میڈل مل گیا

لندن : انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کا ورلڈ کپ میڈل با لآخر مل گیا، ایک ہفتہ کی مسلسل کوششوں کے بعد ان کی محنت رنگ لے آئی۔

تفصیلات کے مطابق انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کا ورلڈ کپ کا میڈل مل گیا, آرچر پورا ہفتہ اپنے کیریئر کا یادگار میڈل تلاش کرنے کی تگ و دو میں رہے۔

باربا ڈوس سے تعلق رکھنے والے جوفرا آرچر کا کہنا تھا کہ میں نے دیوار پر لگے پورٹریٹ پر ورلڈ کپ میڈل لٹکایا تھا جو حال ہی میں گھر تبدیل کرنے کے دوران غائب ہوگیا تھا لیکن سخت کوششوں کے بعد مہمانوں کے کمرے سے مل گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے سبب جولائی تک کرکٹ کے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی ملتوی ہوگئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تین میچز کی سیریز 4 جون سے شروع ہونا تھی۔

برطانیہ میں کرونا وائرس کے باعث ڈومیسٹک سیزن کو 28 مئی تک ملتوی کردیا گیا تھا جو 12 اپریل سے شیڈول تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں