The news is by your side.

Advertisement

جوہرٹاؤن دھماکا: اہم پیش رفت سامنے آگئی

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں ہوئے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔ محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس اداروں نے شواہد محفوظ کرنے کا عمل مکمل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں جائے وقوع سے بال بیرنگ، لوہے کے ٹکڑے اور گاڑی کے پارٹس اکٹھے کیے گئے، تحقیقاتی اداروں کی جانب سے جیو فینسنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ معاملے کی تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں چھاپے مارے اور کئی مشتبہ افراد حراست لیے۔

جبکہ جوہرٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی11سال قبل گوجرانوالہ سےچھینی گئی تھی۔ گاڑی ایل ای بی9928چھیننے کا مقدمہ تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں درج ہے۔ پولیس نےگاڑی کا مقدمہ حافظ آباد کے رہائشی شکیل کے بیان پر درج کیا تھا۔

جوہر ٹاؤن دھماکا، مشکوک گاڑی کی تفصیلات سامنے آگئیں

گاڑی کے مالک شکیل نے ڈرائیور منظور کو دوست کو گاڑی دینے کے لیے بھیجا تھا۔ 29نومبر2010کو صبح پونے10بجے3ڈاکوؤں نے ڈرائیور سے گاڑی چھین لی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں خواتین سمیت دو بچے بھی شامل ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں