جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

جان بولٹن کے قاتلوں کا پتہ بتانے والوں کیلئے 20 ملین ڈالر انعام کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا  نے وائٹ ہاؤس کے سابق عہدے دار جان بولٹن کے قتل کی سازش کے پیچھے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کی اطلاع دینے پر 20 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن کے قتل کی ایرانی سازش کے انکشاف کے تقریباً دو سال بعد معاملے کا نیا رخ سامنے آگیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے انعامات برائے انصاف پروگرام نے اعلان کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کے کسی رکن کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کیلئے 20 ملین ڈالر انعام مختص کیا گیاہے۔

- Advertisement -

اکتوبر 2021 میں شہرام بورصافی عرف مہدی رضائی نے 45 سال کے جان بولٹن کو قتل کرنے کیلئے بین الاقوامی تجارتی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تھی۔

یہ حملہ قدس فورس کے کمانڈر کے جنوری 2020 میں قتل کا بدلہ تھا، جس شخص کو بولٹن کے قتل کو انجام دینا تھا اس نے حکام کو سازش سے آگاہ کردیا، جو ایف بی آئی کا مخبر تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں