رومن رینز جان سینا کی جگہ لینے جارہے ہیں؟ -
The news is by your side.

Advertisement

رومن رینز جان سینا کی جگہ لینے جارہے ہیں؟

سابقہ ڈبلیو ڈبلیو چیمپئن جان سینا کو رومن رینز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت خوفزدہ کرنے لگی ہے، ڈبلیو ڈبلیو ای میں تیزی سے اپنا مقام بنانے والے رینز کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ سینا کے لئے خطرے کی گھنٹی قرار دیا جانے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جان سینا کی ریسلنگ سے دوری نے رومن رینز کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ای میں اپنا مقام بنانے کے لئے نئی راہیں کھول دی ہیں، سپر مین پنچ ریسلر کے مداحوں کی تعداد میں خاصہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

CENA POST 1

گزشتہ روز جان سینا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ رومن رینز نے کافی محنت سے ڈؓبلیو ڈبلیو ای میں اپنا مقام بنایا ہے، مداح بھی انہیں بہت پسند کرنے لگے ہیں، مگر رینز جو دور آج گزار رہے ہیں میں یہ دور 2006، 2007، 2008، میں گزار چکا ہوں۔

جان سینا سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا آپ مسقبل قریب میں رومن رینز کے مدمقابل آنا چاہیں گے، جس پر سینا کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ وہ دن آئے کہ رومن رینز میرے سامنے ہو۔

CENA POST 2
واضح رہے کہ جان سینا ان دنوں فلمی مصروفیات کی وجہ سے ریسلنگ سے دور ہیں، ان دنوں وہ ہالی وڈ میں اپنی نئی آنے والی فلم (دی وال) کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کی مقبولیت میں کمی جان سینا کی فلمی مصروفیات کو دیکھتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو انتظامیہ رومن رینز کو ڈبلیو ڈبلیو سپر اسٹار بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

یاد رہے کہ جان سینا 16 بار ڈبلیو ڈبلیو چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں اور انہیں سابق ریسلر رک فلیئر کا ریکارڈ توڑنے کے لیے ڈبلیو ڈبلیو چیمپئن شپ کی صرف ایک فائٹ درکار ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں