The news is by your side.

Advertisement

معروف ریسلر اور اداکار جان سینا نے دوسری شادی کرلی

واشنگٹن: عالمی شہرت یافتہ امریکی ریسلر اور اداکار جان سینا خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، انہوں نے تاحال اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف کھلاڑی جان سینا نے اپنی دوست شائے شیریازیدے سے دوسری شادی کرلی ہے لیکن وہ ابھی تک اپنی شادی منظر عام پر نہیں لائے۔

رپورٹ کے مطابق جان سینا کی یہ دوسری شادی ہے، ریسلر نے اپنی پہلی بیوی الزبتھ ہیوبرڈیو کو 3 سال رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد 2012 میں طلاق دے دی تھی۔

John Cena Shay Married
جان سینا شائے شیریازیدے کے ہمراہ شاپنگ کرتے ہوئے

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ریسلر نے دوسری شادی کی ایک چھوٹی سے تقریب منعقد کی جس میں قریبی لوگوں نے شرکت کی، 43 سالہ کھلاڑی نے فوٹو شوٹ کے لیے کسی میڈیا چینل کو بھی مدعو نہیں کیا۔

جان سینا کی 2019 میں شائے شیریازیدے سے دوستی ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا، لڑکی کا ریسلنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری رکھتی ہیں۔

جان سینا کی شادی سےایک ماہ قبل منگیترسےعلیحدگی

خیال رہے کہ شائے سے قبل جان سینا کے نکی بیلا سے بھی تعلقات رہے تھے، ماضی میں ریسلر کی شادی کی خبریں بھی میڈیا میں طویل عرصے سے چل رہی تھیں کہ 2018 میں جان سینا نکی بیلا سے شادی کرنے والے ہیں لیکن پھر اچانک دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

نکی بیلا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 6 سال ساتھ رہنے کے بعد میں اور جان سینا الگ ہونے کا فیصلہ کررہے ہیں، یہ فیصلہ مشکل تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں