تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اے پی ایس کے طلباء پاکستانی قوم کی طاقت کی علامت ہیں ،جان کیری

واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے سانحہ پشاور کی پہلی برسی پر متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایس کے طلباء پاکستانی قوم کی طاقت کی علامت ہیں.

امریکی وزرات خارجہ کی ویب سائٹ پرجان کیری نے بیان میں کہا ہے کہ وہ سانحے کی پہلی برسی کے موقع متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی.

جان کیری کا کہنا تھا کہ رواں سال واشنگٹن میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے بعض طلبہ سے ملاقات ہوئی۔ اے پی ایس کے طلبہ پاکستانی قوم کی طاقت کی علامت ہیں.

بیان میں جان کیری کا کہنا تھا کہ سانحے کا ایک سال مکمل ہونے پر امریکا پرتشدد شدت پسندی کے مقابلے اور مستحکم پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہے.

Comments

- Advertisement -