منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

سال 2024 کے پرکشش مرد کا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی میگزین نے سال 2024  کے پرکشش مرد کا اعلان کر دیا۔

معروف لائف اینڈ اسٹائل اور فیشن میگزین ’پیپل‘ نے ہولی ووڈ کے 45 سالہ اداکار جان کراسنسکی کو سال 2024  کا دنیا کا ’پرکشش ترین مرد‘ قرار دے دیا۔

پیپل میگزین ہر سال کے اختتام پر دنیا کے پرکشش ترین مرد کا اعلان کرتا ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ 38 برس سے جاری ہے، ’دنیا کے پرکشش ترین مرد‘ کا اعزاز حاصل کرنے والے اب تک کے زیادہ تر مرد حضرات میں ایسے افراد شامل ہیں، جنہیں عام طور پر ادھیڑ عمری کے بعد یہ اعزاز حاصل رہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by People Magazine (@people)

- Advertisement -

ہر سال کی طرح اس سال بھی امریکی میگزین کی جانب سے پرکشش مرد کے ٹائٹل کا اعلان کیا گیا، اس سال پرکشش مرد کا اعلان گزشتہ رات دی لیٹ شو وِد اسٹیفن کولبرٹ کے دوران کیا گیا۔

45 سالہ جان کراسنسکی پیپل میگزین کی جانب سے 2024 کے پرکشش مرد کا اعزاز حاصل کرنے پر خوش ہونے کے ساتھ تھوڑے حیران بھی ہوئے۔

جان کراسنسکی اداکاری کرنے کے ساتھ ہدایتکار بھی ہیں، انہوں نے برطانوی اداکارہ ایملی بلنٹ سے شادی کی اور جوڑے کے 2 بچے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی اداکار پیٹرک ڈیمپسی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا، پیٹرک ڈیمپسی نے خود کو سال 2023 کا سب سے زیادہ پرکشش ترین مرد قرار دیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلآخر ان کی خواہش پوری ہوئی۔

ان سے قبل سال 2022 میں کرس ایوان کو 41 سال کی عمر میں دنیا کا پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا تھا جب کہ ان سے قبل 2021 میں امریکی اداکار 52 سالہ پال رڈ کو پرکشش مرد قرار دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں