تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اینٹی وائرس سافٹ ویئر "میکیفی "کے موجد کی پر اسرار موت

بارسلونا: اینٹی وائرس سافٹ ویئر میکیفی کے موجد جان میکیفی پر اسرار طور پر جیل میں مردہ پائے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جان میکیفی اسپین کی جیل میں موت واقع ہوئی ہے، حکام نے جان میکیفی کی موت کا سرکاری اعلان کردیا ہے مگر جان میکیفی کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں لائی گئیں ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپین کی عدالت نے جان میکیفی کی امریکا حوالگی کےحق میں فیصلہ دیا تھا، عدالتی فیصلےکےچند گھنٹے بعد جان میکیفی جیل میں مردہ پائےگئے۔

کمپیوٹر سسٹم کےلیے اینٹی وائرس ایجاد کرنے والے امریکی شہری جان میکیفی کو گذشتہ سال اکتوبر میں ٹیکس چوری کے الزام میں اسپین میں گرفتار کیا گیا تھا،ان پر پر دو ہزار چودہ سے دو ہزار اٹھارہ تک اثاثے چھپانے اور ٹیکس جمع نہ کرانے کا الزام تھا۔

واقعے سے متعلق اسپینش حکام کا کہنا ہے کہ ابتداتی طور پر شواہد سےظاہرہوتا ہے کہ جان میکیفی نےخود کشی کی ہے۔

یاد رہے کہ جان میکیفی انیس سو اسی میں اس وقت خبروں کی زینت بنے تھے جب انہوں نے دنیا کا پہلا اینٹی وائرس سافٹ ویئر (میکیفی اینٹی وائرس ) ایجاد کرکے آئی ٹی انڈسٹری کو اربوں ڈالرز کے ناقابل تلافی نقصان سے بچایا تھا۔

Comments

- Advertisement -