تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

جیک اسپیرو کے بھیس میں بھیک مانگنے والے شخص کی ویڈیو وائرل

امریکی فلم سیریز ’پائریٹس آف کیریبئن‘ کے کردار جیک اسپیرو (جانی ڈیپ) کے بھیس میں بھیک مانگنے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جبکہ بھیک مانگنے والے کو لوگ جانی ڈیپ کی جگہ جانی ڈیٹ کہہ کر مخاطب کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو اس وقت پہلی مرتبہ منظر عام پر آئی تھی جب جانی اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کے لیے عدالتی کارروائیوں میں مصروف تھے تاہم ایک مرتبہ پھر یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ہوبہو جیک اسپیرو بن کر سڑکوں پر بھیک مانگنے نکل پڑا ہے۔

کار سوار نے اس گداگر کی ویڈیو بنائی جس میں یہ شخص جیک اسپیرو کی طرح چلتا ہوا کار کے قریب آتا ہے اور اپنی کھلونا بندوق دکھا کر راہ زنی کی واردات کی طرح پیسے مانگتا ہے جس کے لیے وہ اپنا ہیٹ پیش کرتا ہے اور پیسے لے کر جیک اسپیرو کی طرح مسکراتا ہوا چلا جاتا ہے۔

اس پوسٹ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے تبصروں سے پیچھے نہ رہے اور اس کی اس اداکاری کو بہترین پرفارمنس قرار دے دیا۔

ایک صارف نے کہا کہ میں بھکاری کی اس کوشش پر اسے 100 ڈالر دے دیتا۔

Comments

- Advertisement -