پیر, مئی 11, 2026
اشتہار

برطانیہ اور کینیڈا کے وزرائے اعظم میں نئی بحث چھڑگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ ارب پتی ہیں تو آپ کی کوشش ہوتی ہے کہ آپ کا نجی طیارہ بڑا ہی ہو مگر وزرائے اعظم کیلئے ایسا کرنا سیاسی مخالفت کا باعث بن جاتا ہے۔

ایسی ہی بحث برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے اپنے طیارے کو چھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کی۔ بورس جانسن اور جسٹن ٹروڈو کے درمیان یہ دلچسپ بحث جرمنی میں ہونے والی جی 7 ممالک کی کانفرنس کے دوران ہوئی۔

دونوں وزرائے اعظم جی 7 کانفرنس میں شرکت کیلئے روانڈا میں ہونے والی کامن ویلتھ کانفرنس میں شرکت کے بعد جرمنی پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بورس جانسن نے کہا ‘میں نے کینیڈا فورس ون کو دیکھا ہے، وہ ایک بڑا طیارہ ہے’، جس پر جسٹن ٹریڈو نے کہا کہ وہ آپ کے طیارے جتنا بڑا نہیں ہے۔ بورس جانسن نے ایک بار پھر زور دیا کہ نہیں ہمارا طیارہ چھوٹا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں