تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عمر شریف کے لیے سرحد پار سے نیک خواہشات

کراچی: پاکستان کے لیجنڈری مزاحیہ اداکار عمر شریف کی طبیعت ناسازی نے سرحد پار فنکاروں کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا۔

بھارت کے مزاحیہ اداکار جانی لیور اور گلوکار دلیر مہندی نے عمر شریف کی طبیعت ناسازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

گلوکار دلیر مہندی نے اس حوالے سے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے عمر شریف کے علاج کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی ایک آواز پر عمر شریف آپ کے ساتھ جڑ گئے تھے، آج انہیں آپ کی ضرورت ہے، بحیثیت وزیراعظم آپ کے ہاتھ میں بہت طاقت ہے، اس سے پہلے بھی ایک فنکار امان اللہ صاحب گزر گئے اور اب عمر شریف کی طبیعت خراب ہے۔‘

گلوکار کا کہنا تھا کہ ’عمر شریف کی ویڈیو میری نظر سے گزری جو مجھ سے پوری نہیں دیکھی گی، میرا دل بہت دکھی ہوا، عمران خان صاحب پاکستان کے فنکاروں کا خیال رکھیں‘۔

دوسری جانب  نامور بھارتی کامیڈین جونی لیور کی جانب سے عمر شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔

مزید پڑھیں: ’عمر شریف کے لیے 24 گھنٹے اہم، دعاؤں کی اپیل‘

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کے علاج کے لیے اقدامات اٹھائیں گے، شہباز گل

جونی لیور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’عمر شریف ہم سب کے عزیز فنکار ہیں، انہوں نے پوری دنیا کو ہنسایا، آج اُن کی طبیعت کا سُن کر دل بہت رنجیدہ اور دکھی ہے‘۔

جونی لیور نے اپنے مداحوں سے عمر شریف کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔

واضح رہے پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں بتایا تھا کہ ڈاکٹرز نے امریکا میں علاج کروانے کی سفارش کی ہے۔

Comments

- Advertisement -