ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

کالعدم ایکشن کمیٹی سے وابستہ افراد اور سہولتکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (13 جون 2026): کالعدم آزاد جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ افراد اور سہولتکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی سے وابستہ افراد کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے، ان افراد کی مختلف شہروں میں جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

5 جون 2026 کو آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار دیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی مالی معاونت روکنے کیلیے بڑا فیصلہ

جموں کشمیر ایکشن کمیٹی، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نام سے کام کرنے والی تنظیم فرسٹ شیڈول میں شامل کر لی گئی۔

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

اہم ترین

اظہر فاروق
اظہر فاروق
اظہر فاروق اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے ڈپٹی بیورو چیف اور سینئر صحافی ہیں، 30 سالہ صحافتی تجربہ ہے، پارلیمنٹ، وزیر اعظم ہاؤس، کابینہ اور سیاسی و پارلیمانی امور پر نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں