جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

پی آئی اے احتجاج میں جاں بحق ملازمین کا مقدمہ درج کرانے کےلئے درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے فائرنگ کیس کا مقدمہ درج کرانے کیلئےملیرکورٹ میں درخواست دائرکرادی، ڈی آئی جی ایسٹ کامران فضل کا کہنا ہے ایک سے دو روزمیں واقعے میں ملوث ذمہ داروں کا تعین کرلیا جائے گا۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں شجاعت عظیم ، مشاہد اللہ اوروفاقی وزارت داخلہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی جس پرعدالت نے متعلقہ حکام کوکل پیش ہونے کے لئے نو ٹس جاری کردیا۔

احتجاج کے دوران فائرنگ سے جاں بحق عنایت رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق الٹے ہاتھ کی جانب سے سینے پر گولی لگی جو ان کے سیدھے ہاتھ کی طرف پیٹھ سے باہر نکلی۔ گولی چارسے چھ فٹ کے فاصلے سےماری گئی۔۔

اسی واقعے میں فائرنگ سے جاں بحق سلیم اکبرکی ایڈیشنل پولیس سرجن کی رپورٹ بھی سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق سلیم اکبر کو گولی سینے پربائیں جانب لگی، گولی پیٹ سے دائیں جانب نکل گئی جس کے باعث موت واقع ہوئی۔

ڈی آئی جی ایسٹ کامران فضل کا کہنا ہے کہ بہت سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں، گولیوں کے خول فارنسک ٹیسٹ کے لیے بھجوادیےہیں اورایک سے دو روز میں واقعے میں ملوث ذمہ داروں کا تعین کرلیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں