مظفرآباد: کالعدم ایکشن کمیٹی کے مفرور سرغنہ سعد انصاری کے بھائیوں کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کے مفرور سرغنہ سعد انصاری کے بھائی محسن انصاری نے کہا کہ اس انتشاری اور شرپسند جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے جانی نقصان ہورہا ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ انتشاری تحریک کا حصہ نہ بنیں اور ایسی صورتحال پیدا نہ کریں جس سے قتل و غارت اور شرپسندی کو بڑھاوا ملے۔
مفرور سرغنہ کے دوسرے بھائی احسن انصاری نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ کشمیر میں شرپسندی پھیلانے والی انتشاری عوامی ایکشن کمیٹی کا حصہ نہ بنیں۔
یہ پڑھیں: کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج
انہوں نے کہا کہ کالعدم کمیٹی کے پرتشدد واقعات میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی ہمارے بھائی ہیں۔
واضح رہے کہ بیرونی ایماء پر آزاد کشمیرمیں افراتفری اور قتل و غارت کرنے والی انتشاری کمیٹی سے ان کے اہلخانہ بھی لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں۔


