site
stats
پاکستان

جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر ز راولپنڈی میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا ایک اہم اجلاس

راولپنڈی : جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کی ہے جبکہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ذکاءاللہ ، ایئر چیف مارشل سہیل امان اورمسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔

آئی ایس پی آرترجمان کے مطابق اجلاس میں آپریشن ضرب عضب میں جاری کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا اور مسلح افواج کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کے ذریعے عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیابی پر مسلح افواج کو سراہا۔

اجلاس میں شریک تینوں سربراہوں اور سینئر افسران نے دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمہ میں حکومت کی مدد کیلئے آپریشن جاری رکھنے پر اتفا ق کیا، اجلاس میں قومی سلامتی کے معاملات اور خطے میں دفاعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اجلاس میں مسلح افواج کی اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس کے آخر میں مسلح افواج کی طرف سے کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top