The news is by your side.

Advertisement

ترک صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کی لازوال دوستی کے اعادہ کے ساتھ ساتھ چیلنجز میں مدد اور حمایت کےجذبے کی یاد دہانی کی گئی جب کہ شاندار تعلقات کو باہمی شراکت داری اور توسیع دینےکےعزم کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کےلازوال تعلقات کے تحفظ پر زور دیاگیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ڈیکلیئریشن آف اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک اور ایکشن پلان کاخیرمقدم کیا گیا اور پاک ترک ہائی لیول اسٹریٹیجک تعاون کونسل میکانزم پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکی کا مل کر اسلاموفوبیا کے خلاف کام کرنے کا اعلان

اعلامیہ کے مطابق دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑائی کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیاگیا، دہشت گردی کی بنیادی وجوہات سےنمٹنے پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ دہشتگردی کو کسی مذہب، قومیت اور تہذیب سےنہیں جوڑا جاسکتا۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی سینکشنز رجیم کا اسکوپ بڑھانے پراتفاق کیاگیا اور اسلاموفوبیا کی بڑھتی لہر اور مسلمانوں کےخلاف حملوں پرتشویش کااظہار کیا گیا، اسی طرح ہائی لیول اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل ورکنگ گروپوں کےنتائج کی توثیق اور دوطرفہ ادارہ جاتی میکانزم پربھی اتفاق کیاگیا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں