تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں "الکسہ ” کا آغاز

راولپنڈی : پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں الکسہ سعودی عرب میں شروع ہوگئیں، مشقوں میں کاؤنٹرآئی ای ڈی آپریشنز کی ڈرلزکی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ فوجی مشقیں الکصاح سعودی عرب میں شروع ہوگئیں، انسدادآئی ای ڈی مشقوں کی افتتاحی تقریب ملٹری سٹی میں منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقوں میں سعودی عرب اور پاک فوج کے دستے حصہ لے رہے ہیں، مشقوں میں کاؤنٹرآئی ای ڈی آپریشنز کی ڈرلزکی جائیں گی جبکہ سرچ اینڈکلیئرنس ، وہیکل کلیئرنس ڈرل کا بھی مظاہرہ ہوگا۔

ترجمان نے کہا یہ دونوں برادر ممالک کے درمیان الکسہ سیریز کے تحت تیسرے مرحلے پر مشقیں ہیں۔ جن کا مقصد ای او ڈی کے ضمن میں مہارت کو بڑھانے سمیت آئی ای ڈی سے نمٹنے کے لیے بہترین طریقہ ہائے کار کی مشقیں کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر ناردرن ایریا میجر جنرل صالح بن احمد الزہرانی نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

Comments

- Advertisement -