تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایف اے ٹی ایف سے متعلق اہم قانون سازی، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے طلب

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام4بجےطلب اجلاس میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق اہم قانون سازی ہوگی، حکومت نے اپنے اراکین اور اتحادیوں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا ہے، اجلاس میں سینیٹ میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق مسترد ہونے والے انسداد منی لانڈرنگ اور دارالحکومت علاقہ جات وقف املاک سمیت دیگر بلز منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

اجلاس آج سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا، حکومت نے اپنے اراکین اور اتحادیوں کو حاضری یقینی بنانے کا کہا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی اوراتحادی جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوگا، جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق مشاورت ہوگی اور ایف اے ٹی ایف سےمتعلق بلوں کی منظوری کی حکمت عملی طےکی جائے گی۔

یاد رہے وزیر اعظم قومی سلامتی اور ملکی مفاد کا بل ہر صورت منظور کرانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ایف اے ٹی ایف قانون کی منظوری کیلئے ڈٹ گئے تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران اپوزیشن گٹھ جوڑ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوری بچانے کےلیے سب آپس میں مل چکے ہیں ہیں لیکن ہم بلیک میلنگ میں آئیں گے اور نہ ہی این آر او کی ڈیمانڈ پوری کریں گے، ایف اے ٹی ایف پی ٹی آئی کا نہیں ملکی مفاد کا معاملہ ہے، بل کی منظوری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوامی سطح پر بے نقاب کریں گے۔

Comments

- Advertisement -