پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

27ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے سے متعلق فیصلہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (8 نومبر 2025): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے سے متعلق فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں چند منٹ پہلے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ملا ہے اور اب کہا جا رہا ہے کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہو جائیں۔

سینیٹر علی ظفر نے بتایا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں نہیں جائیں گے، 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر اس قدر عجلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم پر کابینہ اجلاس میں اتحادی جماعتیں حکومت سے ناراض ہوگئیں

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم ربڑ اسٹمپ نہیں بلکہ کروڑوں لوگوں کی نمائندگی کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی نورا کشتی جاری ہے، بلاول بھٹو زرداری کی ٹوئٹ والا معاملہ پہلے سے طے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم آئین کے خلاف سازش کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ قوم کو آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں قانون انصاف کی مشترکہ پارلیمانی قائمہ کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس جاری ہے۔ چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اجلاس کو بریفنگ دے رہے ہیں۔

اس سے قبل سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ حکومت اور اتحادیوں کو بل منظور کروانے کی جلدی ہے، سب کو بل پر تقریر کرنے دیں کمیٹی میں تو بلڈوز کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں