تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بھارتی خاندان کی مشترکہ خودکشی

نئی دہلی : بھارت میں پولیس کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک ہی خاندان کے چار افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں خودکشی کرنے کا رجحان کچھ زیادہ ہی بڑھ گیا ہے لیکن اجتماعی خودکشی کا یہ حیران کن اور افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست آندھراپردیش میں پیش آیا۔

جہاں جیولری شاپ میں اکاونٹنٹ کی حیثیت سے کام کرنے والے شخص نے پولیس کے سوال جواب سے زیادہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خودکشی کرنے کو آسان سمجھا۔

واقعہ کچھ یوں رونما ہوا کہ نومبر 2019 میں جیولری شاپ میں چوری ہوئی اور مالک کی جانب سے عبدالسلام نامی 40 سالہ اکاونٹنٹ پر تین کلو طلائی زیورات کی چوری کا الزام لگا نوکری سے نکال دیا گیا۔

نوکری سے نکالنے جانے بعد عبدالسلام نے رکشہ چلاکر اپنے اہل خانہ کا گزر بسر شروع کردیا لیکن پولیس اور مالک کی جانب سے چوری کا الزام قبول کرنے پر مسلسل دباو ڈالا جارہا تھا۔

عبدالسلام نے پولیس کے ہراسانی سے پریشان ہوکر خودکشی کا فیصلہ کیا اور ایک ویڈیو پیغام جاری کرنے کے بعد اہل خانہ سمیت ٹرین کے سامنے کود کر اپنی جان دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں 40 سالہ عبدالسلام، ان کی اہلیہ 28 سالہ نورجہاں، دختر 14 سالہ سلمیٰ اور 7 سالہ بیٹا قلندر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -