لندن: بھارت کے آؤٹ آف فارم بیٹر ویرات کوہلی اور انگلش بیٹر بیئر اسٹو کے درمیان لفظی جنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کرکٹ میچ کے دوران اکثر حریف کھلاڑی ایک دوسرے پر جملے کستے ہیں اور ایسا ہی ایک منظر بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایجبسٹن میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز دیکھنے میں آیا۔
میچ کے دوران صورتحال اس وقت دلچسپ ہوئی جب کھیل کے تیسرے روز انگلش ٹیم بھارت کے 416 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز جاری رکھی ہوئے تھی اس وقت کریز پر جونی بیئر اسٹو اور کپتان بین اسٹوکس موجود تھے۔
اسی دوران سلپ پوزیشن پرموجود کوہلی بیئر اسٹو کی جانب آئے اور ان پر جملے کسنے لگے جبکہ انگلش بیٹر نے پہلے ویرات کے کندھے پر تھپکی ماری اور بظاہر انہیں فیلڈنگ کی جگہ پر جانے کا اشارہ کیا۔
ویرات کوہلی یہ برداشت نہ کرسکے اور انہوں نے انگلش بیٹر کو ہونٹوں پر انگلی رکھنے کا اشارہ دیتے ہوئے بظاہر بیئر اسٹو کو خاموشی سے کھیلنے کا مشورہ دیا اسی دوران فیلڈ امپائرز نے بیچ میں آئے اور معاملے کو رفع دفع کرادیا۔
Before Kohli clash: 13 from 61 balls
After Kohli clash: 93 off 79 ballsBairstow was fired up 🔥#ENGvIND pic.twitter.com/3mcllsXOqZ
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) July 3, 2022
تاہم یہ سارے تماشہ کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوا، ویرات کوہلی کی لفظی گولہ باری کے بعد بیئر اسٹو کے کھیل میں تبدیلی آئی اور انہوں نے اپنی اننگز کی اگلی 79 گیندوں پر جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 93 رنز بنائے اور پھر سینچری جڑ ڈالی۔
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ایجبسٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل اختتام پزیر ہوچکا ہے، بھارت کو انگلش ٹیم کے خلاف 257 رنز کی برتری حاصل ہے۔