جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر جونٹی رہوڈز اور کمنٹیٹر ایرن ہالینڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سابق جنوبی افریقی بلے باز جونٹی رہوڈز اور کمنٹیٹر ایرن ہالینڈ نے میدان میں ایک ساتھ تصویر بنوائی اس کے بعد دونوں کے کمنٹس کے ساتھ تصویر کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔
ایرن ہالینڈ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں ’جونٹی بھائی‘ لکھا۔
جواب میں جونٹی رہوڈز نے بھی لکھا کہ ’ہمیشہ آپ کو دیکھ کر اچھا لگتا ہے ایرن بہن۔‘
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کی تصویر پر دلچسپ کمنٹس کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’پی ایس ایل سے اردو سیکھ لی ہیں۔‘
دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’جب آپ دو ماہ پاکستان میں رہتے ہیں۔‘
تیسرے صارف نے ایرن ہولینڈ کے شوہر بین کٹنگ کو مخاطب کرتے ہوئے غصے والی تصویر بھی شیئر کی۔
واضح رہے کہ جونٹی رہوڈز اپنے دور کے بہترین فیلڈرز تھے جبکہ ایرن ہالینڈ پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کے فرائض انجام دیتی ہیں اور وہ آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کی اہلیہ ہیں۔