جنوبی افریقا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر جونٹی رہوڈز بھی بھارت کے دہلی میں آلودگی سے پریشان ہوکر پوسٹ شیئر کرنے پر مجبور ہوگئے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس پر جنوبی افریقا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر جونٹی رہوڈز نے دہلی اورگوا کے موازنے کی تصاویر شیئر کیں۔
جونٹی رہوڈز نے تصاویر کے ساتھ تحریر کیا کہ شکر ہے کہ وہ ساؤتھ گوا میں رہتے ہیں جہاں ان کے بچے باہر فٹبال کھیل رہے ہیں جب کہ دہلی میں آلودگی کے باعث بچوں سے کہا جاتا ہے کہ گھر کے اندر رہیں۔
This is what my “home” sunsets look like – and yes, those are my kids playing football! In Delhi they suggest staying indoors pic.twitter.com/AyJ0Cn4c2Z
— Jonty Rhodes (@JontyRhodes8) November 9, 2025
واضح رہے کہ سردیوں کے آغاز سے قبل دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 400 تک چلا جاتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے فضائی آلودگی کے معاملے پر بھارت کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت کے خلاف اہم شواہد پیش کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس کے بعد پاکستان نے بھارت کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت کے خلاف اہم شواہد پیش کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے فضائی آلودگی سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔
اعظم خان کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا
حکومتِ پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارت کے تقریباً 15 شہر فضائی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں کیونکہ بھارت فصلوں کی باقیات جلانے پر قابو نہیں پا سکا۔
پاکستان کی نمائندگی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کریں گی جو ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے پاکستان کا کیس عالمی سطح پر پیش کریں گی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ سیزنل اسموگ ہے جو صرف تین ماہ کے لیے ہوتی ہے، تاہم بھارت سے آنے والی ہواؤں کے باعث پنجاب کا ماحول زیادہ متاثر ہوتا ہے۔


