تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

بیوی تیسری بار کورونا میں مبتلا، شوہر نے طلاق دے دی

اردن میں شوہر نے بیوی کے تیسری بار کورونا میں مبتلا ہونے پر طلاق دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اردن سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے چند ماہ میں بیوی کو تیسری بار کورونا ہونے کے بعد طلاق دے دی۔

شوہر کا کہنا ہے کہ شادی کے 15 سال بعد طلاق کا فیصلہ بیوی کے لیے ایک سزا کے طور پر کیا جو اپنی لاپرواہی کے باعث چند ماہ کے دوران تین بار کورونا میں مبتلا ہوگئی۔

شوہرنے اہلیہ کو طلاق دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی بار بار دوستوں کے ہمراہ شاپنگ کے لیے جاتی اور کورونا میں مبتلا ہوجاتی تھی، اس نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر بیوی کو طلاق دی۔

شوہر کا کہنا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے وہ اپنی بیوی کو کبھی معاف نہیں کرے گا کیونکہ وہ بیوی کی لاپرواہی کی وجہ سے مرنا نہیں چاہتا۔

Comments