عمان: اردن کے ولی عہد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین کرونا کے خلاف ویکسین حاصل کرنے کے باوجود اس وبا کا شکار ہوئے ہیں، ولی عہد میں کرونا کی ہلکی علامات ظاہر ہوئیں تاہم ان کی صحت بہت اچھی ہے انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے ولی عہد میں کرونا کی تشخیص کے بعد شاہ عبداللہ اور ملکہ رانیہ نے بھی احتیاطی طور پر پانچ دن کا قرنطینہ کرلیا ہے حالانکہ دونوں کی کرونا وائرس رپورٹ منفی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اردن میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ نے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔
اردن میں وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار 15 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ سترہ اموات ہوئی ہیں۔