جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

اسٹار فٹبالر میسی کے والد جارج میسی چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں چل بسے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی طویل علالت کے بعد روزاریو کے اسپتال میں 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ان کی موت کی سرکاری تصدیق یا بیماری کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

جارج میسی شروع سے ہی بیٹے کے کیریئر میں شامل رہے جب وہ بچپن میں بارسلونا میں شامل ہوئے تو میسی کے ساتھ اسپین چلے گئے تھے جبکہ باقی خاندان روزاریو میں ہی رہا۔

یہ پڑھیں: میسی کے والد کے انتقال کی جھوٹی خبر سنانے والی ٹی وی ہوسٹ مستعفی!

انہوں نے بیٹے کے پیشہ ورانہ امور بھی سنبھالے اور ان کے نمائندوں میں سے ایک کے طور پر خدمات انجام دیں۔

جارج میسی بیٹے کے شاندار کیریئر کے دوران بارسلونا میں اپنے ابتدائی سالوں سے لے کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے تک اہم فیصلوں میں شامل رہے۔

واضح رہے کہ والد کے انتقال پر میسی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں