The news is by your side.

Advertisement

کراچی : جوڑیا بازار چھالیہ گلی میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی : جوڑیا بازار چھالیہ گلی میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، آتشزدگی کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی جوڑیا بازار میں چھالیہ گلی میں ایک عمارت میں اچانگ آگ لگ گئی ، فائربریگیڈحکام نے بتایا کہ آگ نے قریبی عمارت کوبھی لپیٹ میں لیا تھا، جس کے بعد فائربریگیڈ اور پولیس کی ٹیموں نے رہائشی عمارت کوخالی کرایا۔

آگ رہائشی عمارت کے قریب گودام میں لگی تھی تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کےباعث کسی قسم کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی آگ لگنے کی وجوہات معلوم ہوسکی۔

یاد رہے گذشتہ دنوں صدر میں کوآپریٹو مارکیٹ اور وکٹوریہ شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے واقعات میں سینکڑوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

حکام نے بتایا تھا کہ وکٹوریہ شاپنگ سینٹر میں آتش زدگی کے واقعے میں 50 سے زائد دکانیں اورگودام جل کر خاکستر ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں لگنے والی آگ میں 600 کے قریب دکانیں جل کر خاکستر ہوئیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں