ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

جوز بٹلر نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ایڈن گارڈنز میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں اپنے 4 ہزار رنز مکمل کرلیے اور وہ بابر اعظم، ویرات کوہلی، روہت شرما کے ساتھ فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کے خلاف جوز بٹلر تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن انہوں نے اپنے 4 ہزار رنز مکمل کیے اور وہ مختصر فارمیٹ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے بیٹر بن گئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

انگلش کپتان 150ٹی 20 میں 148.58 کے اسٹرائیک کے ساتھ ایک سنچری اور 8 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

یہ پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بابر اعظم کے پاس ہے اور ان کے رنز کی تعداد 4566 ہے، بابر نے تین سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

بھارت کے روہت شرما اور ویرات کوہلی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں