روم: پوپ فرانسس نے دنیا بھر سے منتخب شدہ آرچ بیشپس کو کارڈینلز کا عہدہ تفویض کردیا جن میں کراچی سے تعلق رکھنے والے آرچ بشپ جوزف کوٹس بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پوپ فرانسس نے گزشتہ ماہ دنیا بھر کے 14 گرجا گھروں میں موجود بشپس کو کارڈیلنز مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا جن کو اعزاز دینے کی تقریب ویٹی کن سٹی میں ہوئی۔
ٹاپ کونسل کی مٹینگ میں پاکستان، عراق، مڈغاسکر اور جاپان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے منتخب کردہ بیشپس کو کارڈینلز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
مزید پڑھیں: کراچی کے پادری اہم عہدے کے لیے مقرر، پوپ فرانسس کا اعلان
کراچی سے تعلق رکھنے والے جوزف کوٹس پوپ فرانسس کی جانب سے کارڈینل کا اعزاز پانے والے پاکستان کی تاریخ کے دوسرے مسیحی پیشوا ہیں، ااس سے قبل جوزف کورڈیرو کارڈینل رہ چکے ہیں۔
جوزف کوٹس عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد روم کے مرکزی گرجا گھر گئے جہاں انہوں نے عصر حاضر کے شہدا کے حوالے سے منسوب لائبریری میں پیپلزپارٹی کے سابق رہنما اور پاکستانی وزیر شہباز بھٹی کی انجیل پیش کی۔
Cardinal Joseph Coutts, of Karachi. He will celebrate Mass in the Church of San Barolomeo in Rome on 30 June which has the bible of Shahbaz Bhatti, the Pakistan minister killed in 2011. Cardinal Coutts placed the bible in San Bartolomeo, which is dedicated to contemporary martyrs pic.twitter.com/LcSFJXA68l
— Christopher Lamb (@ctrlamb) June 28, 2018