ال احمدی: کویت میں امریکا کے تباہ ہونے والے لڑاکا طیارے کی ویڈیو پوسٹ کرنے والے صحافی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی صحافی احمد شہاب نے 6 ہفتے پہلے کویت سٹی میں امریکی فورس کے تباہ ہوئے لڑاکا طیارے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے کہا ہے کہ صحافی پر جھوٹی خبر پھیلانے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی بربریت، کمسن بچے سمیت 10 افراد شہید
بیان کے مطابق یہ الزامات مبہم اور وسیع نوعیت کے ہیں جنہیں آزادانہ کام کرنے والے صحافیوں کو خاموش کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


