اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

ملیر کالا بورڈ پر فائرنگ سے زخمی صحافی امتیاز میر انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملیر کالا بورڈ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے صحافی امتیاز میر انتقال کرگئے، ان پر گزشتہ ہفتے فائرنگ کی گئی تھی۔

صحافی امتیاز میر ایک ہفتے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، صحافی امتیاز میر کو گزشتہ اتوار کی شب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، کورنگی پولیس تاحال فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے زخمی سینئر صحافی امتیاز میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے مقتول کی مغفرت اور لواحقین کےلیے صبر کی دعا کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے آئی جی پولیس کو امتیاز میر کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔

امتیاز میر کے قاتلوں کو کٹہرے میں لائیں گے، لواحقین کے ساتھ انصاف ہوگا، صحافت کے میدان میں امتیاز میر کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے مزید کہا کہ حکومت اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کےلیے پرعزم ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں